مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی حکومت نے تہران میں شہید ہونے والے حماس کے سابق سربراہ شہید اسماعیل ہنیہ پر حملے کی باقاعدہ ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
صہیونی وزیرجنگ نے ایک بیان میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے۔ اس سے پہلے تہران میں شہید ہنیہ پر حملے کے بارے میں صہیونی حکومت نے خاموشی اختیار کررکھی تھی۔
وزیر جنگ یسرائیل کاتز نے مزید دعوی کیا کہ وہ یمن کے حوثیوں پر سخت حملے کریں گے۔ صنعاء اور الحدیدہ کے ساتھ وہی کریں گے جو غزہ اور لبنان کے ساتھ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ حوثیوں کے اسٹریٹجک انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا جائے گا اور ان کے رہنماؤں کے ساتھ وہی سلوک ہوگا جو اسماعیل ہنیہ، یحییٰ السنوار اور حسن نصراللہ کے ساتھ کیا گیا۔
یہ دعوے اس وقت سامنے آئے ہیں جب یمن کی مسلح افواج فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا رہی ہیں۔
آپ کا تبصرہ